27 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد........ بجٹ میں عوام کی فلاح کے منصوبوں پر کھربوں روپے مختص کرنے کے باوجود وفاق 3 ماہ میں 70 ارب روپے کے قریب ہی جاری کرسکا۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق پورے مالی سال کے دوران وفاق نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 525 ارب روپے مختص کیے تھے۔ جولائی تا ستمبر 2014 ءحکومت فلاحی منصبوں پر 130 ارب روپے کے مقابلے صرف 70ارب روپے کے قریب ہی خرچ کرسکی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس اصلاحات میں سنجیدگی سے عمل پیرا نہ ہونے کے باعث حکومت کو آمدن میں کمی کا سامنا ہے۔ اخراجات کو محدود رکھنے کی خاطر سرکار عوامی فلاح کے منصوبوں پر ہی چھری چلا کر بجٹ خسارے کو محدود کرنے کی کوشش کرتی ہے۔