27 اکتوبر ، 2014
لندن.......برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کوایک شخص نےسڑک پردھکادیدیا۔بتایا جاتا ہےکہ وزیراعظم ڈیوڈکیمرون لیڈزسوک ہال سےباہرآرہےتھے،جب ایک شخص تیزی سےآگےبڑھا اور اس نے زور سے انھیں دھکا دیا۔اس موقع پر وزیراعظم کی سیکیورٹی ٹیم دھکادینےوالےشخص کوروکنےمیں ناکام رہی۔بعدازاںپولیس نے ایک 28سالہ شخص کوگرفتارکرکےتھوڑی دیربعدچھوڑدیا۔ادھربرطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی سیکیورٹی پراظہارتشویش کرتے ہوئے فوری اقدامات پر زور دیا۔