دنیا
27 اکتوبر ، 2014

نیلوفرسے بھارتی ساحلی علاقوں کو بھی خدشات لاحق

نیلوفرسے بھارتی ساحلی علاقوں کو بھی خدشات لاحق

کراچی .......بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان نیلوفرسے بھارتی ساحلی علاقوں کو بھی خدشات لاحق ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق نیلوفر طوفان ضلع کچ کے گاؤں نالیا سے 31 اکتوبر کو ٹکرائے گا۔طوفان کے باعث ضلع کچ اور سورشٹرا میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔طوفان ابھی نالیا گاؤں سے تقریبا1170 کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع ہے۔کچ ضلع سے طوفان کا فاصلہ12سو30 کلومیٹر ہے۔محکمہ موسمیات نے نیلوفر طوفان کو انتہائی شدید نوعیت کا قرار دیا ہے۔بھارت کے تمام ساحلی پورٹس پر وارننگ نمبر ٹو جاری کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :