پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

عوام نے لشکرکشی اور یلغار کی سیاست کو مسترد کر دیا ،پرویز رشید

   عوام نے لشکرکشی اور یلغار  کی سیاست کو مسترد کر دیا ،پرویز رشید

اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام نے لشکرکشی اور یلغار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ،طاقت کے زور پر باتیں منوانے والے اب انتخابی عمل کا حصہ بن رہے ہیں ۔اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی تصویری نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان مہذب ممالک میں شامل ہے جہاں ووٹ کے ذریعے پانچ سال بعد جمہوری انتقال اقتدار ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے طاقت کے ذریعے جمہوری حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم عوام نے ایسی سیاست کو مسترد کر کے مثبت پیغام دیا ہے ۔وہ لوگ کہتے تھے کہ وہ قتل و غارت کرکے یا قبضہ کر کے اپنی بات منوا لیں گے۔اب وہ انتخابی عمل کا حصہ بننے جارہے ہیں یا پارلیمانی نظام میں جائیں گے ۔وہ لوگ کہتے تھے کہ وہ قتل و غارت کر ک یا قبضہ کر کے اپنی بات منوا لیں گے ۔اب وہ انتخابی عمل کا حصہ بننے جارہے ہیں یا پارلیمانی نظام میں جائیں گے ۔

مزید خبریں :