27 اکتوبر ، 2014
لاہور.......پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی حکومتوں نے غریب عوام کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا ، نام نہاد جمہوریت آڑ میں نوازشریف اور زرداری ذاتی مفادات کے لئے تو اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔ایک بیان میں انکا کہناتھا کہ تھر میں ہونے والی سینکڑوں ہلاکتیں سندھ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سندھ کی حکومت اپنے صوبے کی عوام کا جان ومال کے تحفظ میں بھی بُری طرح ناکام ہو چکی ہے ، اگر سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے تو ہنگامی طور پر متاثرین کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر عملی اقدامات کریں ۔۔تھرپارکر (سندھ )میں غذائی قلت اور سندھ حکمرانوں کی مسلسل بے حسی کی وجہ سے معصوم اور بے گناہ بچوں کی ہلاکتوں پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت تھر میں انسانیت کا کھلا مذاق اڑا رہی ہے اور سندھ حکومت کو تھرمتاثرین کے لئے اربوں روپے کی امداد ملی وہ سندھ کے حکمران ٹولے کی جیبوں میں چلی گئی اورآج بھی تھر کے متاثرین بے یارومدد گار پڑے ہوئے ہیں۔