پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

ہماری جدوجہد سےمارشل لا کا خطرہ ٹل گیا،سراج الحق

ہماری جدوجہد سےمارشل لا کا خطرہ ٹل گیا،سراج الحق

لاہور .......امیرِجماعتِ اسلامی سراج الحق کاکہناہےکہ ان کی جدوجہد کے نتیجے میں مارشل لاکاخطرہ ٹل گیا۔ انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتےہوئے کہاکہ لوگ سانپ اور بچھو سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا واپڈا اور اس کے بلوں سے ڈرنے لگے ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے لاہور ڈسٹرکٹ بار کے وفد نے منصورہ میں ملاقات کی، بعد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ طبقے کے ہر دور میں وارے نیارے ہوتے ہیں، انہوں نے جمہوریت ، عدلیہ اور اسمبلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔قانون صرف غریبوں کے لئے ہے وی آئی پی قانون سے بالاتر ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریبوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔بجلی کا بل دیکھتے ہی بلڈ پریشر بڑھ جاتاہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ طاہر القادری نے انتخابات کے ذریعے اسمبلی میں پہنچے کا اعلان کیا ہے تاہم سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے ورثاء نے دیت لی ہے یا نہیں ،دھرنے کا فائدہ ہوا یا نقصان یہ جواب قادری صاحب بہتر دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں :