27 اکتوبر ، 2014
بیجنگ ......چین کے جنو ب مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دی، ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔چین کے صوبے ہینان کے شہر ویننگWanning میں شدید بارشوں سے دیہی اور مضافاتی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔جس کی وجہ سے کئی ایکڑ فصلیں تباہ اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں ۔ شہر کے متعد د علاقوں میں مواصلات کا نظام تباہ ہو چکا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 50 ہزار افراد متاثر ہو ئے ہیں۔