پاکستان
21 اپریل ، 2012

بلوچستان :تحریک انصاف کے اسپورٹس اینڈکلچرل ونگ کااعلان

بلوچستان :تحریک انصاف کے اسپورٹس اینڈکلچرل ونگ کااعلان

کوئٹہ…پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کیلئے پارٹی کے اسپورٹس اینڈکلچرل ونگ کااعلان کردیا۔اسپورٹس کے چیئرمین عبدالباری جبکہ کلچرل ونگ ایڈی بلوچ کی زیرنگرانی تشکیل دیدیاگیا۔ یہ اعلان تحریک انصاف کے رہنماء خورشیدقصوری نے کوئٹہ میں پارٹی کے بلوچستان میں ا سپورٹس اینڈکلچرل ونگ کے اعلان کے موقع پرکہی۔خورشیدقصوری نے کہاکہ کوئٹہ میں تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی تھا۔بارش کے باوجودلوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جس کامطلب یہ ہے کہ عوام تبدیلی کی لہرکی ساتھ ہیں اور آنیوالے الیکشن میں یہ بات ثابت ہوجائیگی۔ انھوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ان کوکامیابی ملے گی جوعوام کی فلاح وبہبودکاخیال رکھیں گئے ۔انھوں نے بلوچستان کی صورتحال پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام میں جوترقیاتی پروگرامزدیئے ہیں وہ محض کاغذوں کی حدتک محدودہیں شہر کی صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے لیکن ہم ناامیدی کی بجائے امیدکی ساتھ یہاں آئے ہیں کہ اس محرومی اور پسماندگی کوبدلناہوگا۔اگرنوجوانوں نے ہماراساتھ دیاتوہم انھیں ایک بدلا ہوا پاکستان دینگے۔بلوچستان میں ا سپورٹس اینڈکلچرل ونگ کے نمائندوں کا بھی اعلان کیاگیاتحریک انصاف اسپورٹس کیلئے چیئرمین عبدالباری بڑیچ،صدر افضل اعوان جنرل سیکرٹری نذررندجبکہ ایڈی بلوچ کو کلچرل ونگ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں اور امیدظاہرکی کہ وہ اپنے شعبہ جات میں بہترین کردارادا کرینگے

مزید خبریں :