Time 03 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی بوٹ بیسن میں شہری پر تشدد کے مقدمے میں فریقین میں صلح ہوگئی

کراچی: بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ پر شہری پر تشدد کے مقدمے میں فریقین نے راضی نامہ کرلیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ علی رضا کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی مدعی برکت سومرو نے راضی نامہ کرلیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق راضی نامے کا قانونی کارروائی پر اثر نہیں پڑے گا، ملزم شاہ زین مری کراچی میں ملا تو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ علی رضا کے مطابق کیس کا چالان بھی متعلقہ عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ شاہ زین مری نامی مرکزی ملزم اور اس کے گارڈز نے 19 فروری کی رات سڑک پر چلتے شہری کی گاڑی کو پہلے اپنی جیپ سے ٹکر ماری اور پھر گاڑی سے اتر کر اسلحے کے زور پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گزشتہ روز مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ مرکزی ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔

 واقعے کا مقدمہ 21 فروری کو  برکت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :