پاکستان
11 جنوری ، 2012

مسابقتی کمیشن کا آڈٹ ، آڈیٹر جنرل آفس سے کرانے کی تجویز

مسابقتی کمیشن کا آڈٹ ، آڈیٹر جنرل آفس سے کرانے کی تجویز

اسلام آباد… سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے خزانہ نے مسابقتی کمیشن میں مبینہ کرپشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کمیشن کا آڈٹ ، آڈیٹر جنرل آفس سے کرانے کی تجویز دی ہے۔ سینیٹ کی ذیلی کمیٹی خزانہ کے سربراہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مسابقتی کمیشن میں 68 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن ہوئی، جس کی صرف ریکوری کرنا کافی نہیں بلکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آڈیٹر جنرل کو مسابقتی کمیشن کا 2009ء اور 2010ء کا آڈٹ کرنا چاہیئے۔

مزید خبریں :