دنیا
22 اپریل ، 2012

شامی حکومت عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے،سعودی وزیر خارجہ

 شامی حکومت عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے،سعودی وزیر خارجہ

پیرس ... سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نہتے عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے،عالمی برادری عوام کو اپنا دفاع آپ کرنے کیلئے وسائل فراہم کرے یہ بات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل پیرس میں شام کے متعلق وزراء خارجہ کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہاکہ یہ بات نہایت عجیب ہے کہ شامی حکومت جو نہتے عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اسے خود کو مسلح کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے جبکہ اپنا دفاع کرنے والوں کو اسلحہ سے محروم کیا جارہا ہے۔عالمی برادری شام میں انسانیت سوزی کا خاتمہ کرنے سے عاجز ہے تو اسے چاہئے کہ عدل کے کم سے کم تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بے گناہ عوام کو اپنا دفاع آپ کرنے کیلئے وسائل فراہم کرے۔پیرس میں وزراء خارجہ کانفرنس کے شرکاء نے سیکیورٹی کونسل سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ شام میں بے گناہوں کے قتل عام کو روکنے کیلئے پرامن طریقے اگر کارگر نہیں تو متبادل طریقوں کو اختیار کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :