22 اپریل ، 2012
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی ساوٴتھ افریقا سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی گزشتہ دنوں شادی کے بعد ہنی مون کیلئے ساوٴتھ افریقا گئے ہوئے تھے ،عدالت نے کیمیکل کوٹہ کیس میں انہیں ملزم نامزد کرتے ہوئے طلب کیا تھا، جس پر وزیراعظم نے اپنے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر وطن واپس آئیں اور مقدمے کا سامنا کریں۔جس کے بعد گزشتہ رات وہ وطن واپس پہنچ گئے۔