22 اپریل ، 2012
لاہور…لاہور میں موسم گرما کے حوالے سے نت نئے ڈیزائنز کے لان ملبوسات کی نمائش سجائی گئی۔ گلبرگ کے مقامی فیشن ہاوٴس میں یہ نمائش دو نئے ڈیزائنر کولیکشن پر مبنی تھی جنہوں نے لان اور شیفون کی نئی لائن تیار کی ہے۔ فارمل، سیمی فارمل اور پارٹی ویئر ملبوسات کو ورکنگ ویمنز کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ ڈیزائنرز کے مطابق انہوں نے اپنی کلیکشن ایسے انداز میں تیار کی ہے کہ خواتین کو خوب بھائے گی۔