04 مارچ ، 2025
بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی شادی سے قبل ان کا نام کئی سپرہٹ اداکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ، کہیں وہ سنجے دت کے ساتھ افیئر کیلئے خبروں کی زینت بنیں تو کہیں بتایا جاتا رہا کہ اداکارہ کرکٹر اجے جڈیجا سے شادی کی خواہشمند تھیں۔
تاہم 17 اکتوبر 1999 میں مادھوری کی ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد یہ خبریں آنا بند ہوگئیں۔
اس شادی نے جہاں کروڑوں مداحوں کے دل توڑے وہیں اس فہرست میں ایک ایسے بالی وڈ اسٹار کا نام بھی شامل ہے جو اداکارہ کی شادی کے بعد اداس ہوگئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکی شروف نے 'کافی ود کرن کے سیزن 5' میں اعتراف کیا کہ ’ اگرچہ وہ اپنے والد کے ساتھ بہت سی باتیں شیئر کرنے میں کمفرٹیبل نہیں تھے لیکن اس کے باوجودوہ مادھوری ڈکشٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے سے خود کو نہیں روک سکے‘۔
ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے جیکی شروف سےسوال کیا کہ وہ خاتون کون ہیں جس نے شادی کرکے بہت سے دلوں کو توڑا؟ اس سوال کے جواب میں اداکار نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کہا، ’یقینا، میڈی، مادھوری ‘ ۔
کرن نے سوالات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید پوچھا کیا آپ بھی اس فہرست میں شامل تھے ؟جس پر انہوں نے کہا کہ کوئی شک؟ دل ٹوٹنا کہوں یا کچھ اور یہ میرےلیے 'اف' کی طرح تھا‘۔