پاکستان
31 اکتوبر ، 2014

اسلام آباد ہائیکورٹ : زائد بلوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ : زائد بلوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جواب طلب

اسلام آباد ........اسلام آباد ہائی کورٹ نے بجلی کے بلز میں صارفین سے زائد رقوم کی وصولی پرتقسیم کار کمپنیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے فرخ ڈال ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ ماہ صارفین کو بجلی کے اضافی بل کر اربوں روپے لوٹے گئے، وزیراعظم خود اپنی تقریر میں اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں،عدالت زائد رقوم کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے کر صارفین کو واپس دلائے۔ کیس کی مزید سماعت 24 نومبر کو ہو گی ۔

مزید خبریں :