31 اکتوبر ، 2014
لاہور.........پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسپریم کورٹ بار کے سابق صدر اعتزاز احسن نے کہاہےکہ وہ خود نوازشریف کےخلاف ہیں اورآئینی طریقے سےانہیں ایکسپوز کر رہے ہیں۔ لاہورمیں سپریم کورٹ بار کے الیکشن کےدوران میڈیا سےگفتگو میں اعتزازاحسن کاکہناتھاکہ عمران خان کا 30نومبرکااحتجاج بڑا ہوا تو اس کا اثر پڑے گااورنواز شریف کی حکومت جلد پسپائی اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اسپیکرقومی اسمبلی کے آئینی طریقہ کارپرعمل کریں،تحریک انصاف کے کچھ ارکان نے مجبوری میں استعفے دیے ہیں۔ اعتزازاحسن کاکہناتھاکہ عمران خان اورطاہرالقادری کے بہت سارے مطالبات جائز ہیں لیکن دھرنوں سے وزیراعظم کااستعفیٰ مانگنادرست نہیں۔