پاکستان
31 اکتوبر ، 2014

پاکستان میں قید29 افغان شہری جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا

پاکستان میں قید29 افغان شہری جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا

اسلام آباد....... پاکستان میں قید29 افغان شہریوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیاہے، یہ افغان غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رہا کیے گئے 29 افغان شہریوں کو پاک افغان سرحد پر غلام خان کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان افغان شہریوں کو آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ان سب کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ، وہ صرف غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پزیر تھے۔

مزید خبریں :