پاکستان
31 اکتوبر ، 2014

حساس اداروں کا بھارتی مسافروں کو ہوٹل ٹھہرانے کا نوٹس

حساس اداروں کا بھارتی مسافروں کو ہوٹل ٹھہرانے کا نوٹس

لاہور...... حساس اداروں نے پی آئی اے کے ذریعے لاہور آنے والے 34 بھارتی مسافروں کو ایئرپورٹ لاؤنج میں ٹھہرانے کی بجائے ہوٹل لے جانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر حساس اداروں نے 34 بھارتی مسافروں کو بغیر ویزے کے ہوٹل ٹھہرانے کا نوٹس لیکر پی آئی اے ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔ پرواز پی کے 271 کے ذریعے لاہور پہنچنے والے ان مسافروں کے پاس لاہور کاویزہ نہیں تھا بلکہ انہیں ٹرانزٹ میں سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔ بھارتی مسافروں کو بعد میں پولیس نے ہوٹلوں سے نکال کر واپس ایئرپورٹ پہنچا دیا تھا۔ تمام بھارتی مسافروں کو 30 اکتوبر کو صبح ساڑھے چھ بجے ریاض روانہ کیا جاچکا ہے۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق مسافروں کے ٹرانزٹ میں آٹھ گھنٹے کی تاخیر ہوتو انہیں ہوٹل میں ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :