پاکستان
31 اکتوبر ، 2014

وفاقی ترقیاتی ادارے میںمنظور نظر ملازمین کی ترقیوں کا انکشاف

وفاقی ترقیاتی ادارے میںمنظور نظر ملازمین کی ترقیوں کا انکشاف

اسلام آباد........وفاقی ترقیاتی ادارے میں 12-2007ء کے دوران منظور نظر ملازمین کی ترقیاں ہوئیں، جیو نیوز نے فہرست حاصل کر لی جس کے مطابق ایک ہزار ملازمین کو قواعد وضوابط کے خلاف ترقی ملی۔ دستاویزات کے مطابق گریڈ 1سے 5 تک کے درجنوں ملازمین کو براہ راست گریڈ 14 اور 16 میں ترقی دی گئی،گریڈ 1سے 5تک کے پلمبر، ویلڈر، بیلدار اور نائب قاصد راتوں رات سولہویں گریڈ میں جا پہنچے۔سی ڈی اے نے حقائق چھپاتے ہوئے عدالت میں صرف 100افراد کی فہرست جمع کرائی۔

مزید خبریں :