پاکستان
02 نومبر ، 2014

اسلام آباد: دامن کوہ میں وین کا سلینڈر پھٹ گیا، 2 مسافر جاں بحق

اسلام آباد: دامن کوہ میں وین کا سلینڈر پھٹ گیا، 2  مسافر جاں بحق

اسلام آباد......اسلام آبادمیں دامن کوہ میں وین کا سلینڈر پھٹنے سے 2 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ آگ بجھاتے ہوئے 2پولیس اہل کار جھلس گئے ۔اسلام آباد پولیس کے مطابق دامن کوہ کے قریب مسافر ویگن کا سلینڈر پھٹ گیا ۔ وین میں بارہ مسافر سوار تھے ۔ حادثے میں ایک خاتون اور ایک مردجاں بحق ہو گئے۔ وین میں لگی آگ بجھاتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے 2 اہل کار بھی جھلس گئے، مرنے والوں کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔

مزید خبریں :