پاکستان
02 نومبر ، 2014

مذہبی انتہا پسندی کے رجحان کو روکنا ہو گا،میر حاصل بزنجو

مذہبی انتہا پسندی کے رجحان کو روکنا ہو گا،میر حاصل بزنجو

کوئٹہ.......نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی کے رجحان کو نہ روکا گیا تو سیاست کرنا مشکل ہوجائے گا۔میر حاصل بزنجو نے ان خیالات کا اظہار زیارت، پنجگوراور چمن سمیت مختلف علاقوں سے آنے والے افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ میں تقریب کے دوران کیا ۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ بلوچستان میں آباد تمام قومیں اس صوبے کا حصہ ہیں، اگر بلوچ یا پشتونوں کا علیحدگی کا فیصلہ ہوا تو جمہوری طریقے سے ہو، اس کا فیصلہ عوام کریں گے پارٹی نہیں، لیکن اس وقت بلوچ اور پشتون دونوں اس کے حق میں نہیں ہیں ۔

مزید خبریں :