02 نومبر ، 2014
لاہور...... خودکش حملہ تو شام میں ہوا لیکن لاہور پولیس نے اس سے پہلے ہی ایک مشتبہ خودکش حملہ آور کا خاکہ جاری کیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ کا رہائشی اٹھارہ سال کا نوجوان سترہ اکتوبر سے لاپتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ خودکش حملہ آور کی تلاش کے لیےپولیس کی جانب سے خفیہ اداروں اورمختلف تھانوں کو معلومات دینے کے ساتھ اس کا خاکہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔