کاروبار
22 اپریل ، 2012

ملتان: بارشوں کے باعث گندم کی فصل متاثر، کٹائی میں تاخیر

ملتان … ملتان میں حالیہ بارش کی وجہ سے گندم کی فصل کی برداشت کا عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے جبکہ بارش کے بعد تیز ہوا کی وجہ سے گرنے والی فصل کا وزن کم ہونے کا امکان ہے۔ ملتان میں گزشتہ کئی روز سے بارش اور تیز ہوا کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارش کے باعث گندم کی تیار فصل تاخیر کا شکار ہو رہی ہے اور بارش کے بعد تیز ہوا سے زمین پر گر جانے والی گندم کا وزن کم ہونے کا بھی اندیشہ ہے جبکہ دوسری جانب حالیہ موسم کے بعد اگیتی اور پچھیتی گندم کی فصلیں ایک ساتھ برداشت کے قابل ہو جائیں گی۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گندم کی فصل میں بارش کا پانی جمع ہو جائے تو اسے فوری طور پر نکالنے کا بندوبست کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :