06 نومبر ، 2014
کراچی......سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کوکراچی کے تمام ندی نالوں پر سے تجاوزات ہٹاکر صفائی کا حکم دیدیا ہے ۔درخواست کی سماعت جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی ،سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ ندی نالوں کی صفائی نہ ہونے اور ان پر تجاوزات کے باعث بارش ہونے کی صورت میں شہر میں کئی دنوں تک پانی کھڑا رہتا ہے ،سماعت کے بعد عدالت نے کے ایم سی کو ندی نالوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ اورصفائی کرکے 19 نومبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔