07 نومبر ، 2014
ملتان......ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قیدی نےویمن جیل میں قید محبوبہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔وہ چھت پر موجود پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا ،اسے اتارنے کیلیے جیل انتظامیہ کےقیدی سے مذاکرات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں محبوبہ کےدیدار نے قیدی کو جیل کی ٹنکی پر چڑھنے پر مجبور کر دیا ۔ملتان ڈسٹرکٹ جیل میںفلم شعلے کا یہ مشہور زمانہ سین دہرایا گیا جہاں ایک قیدی اپنی محبوبہ سے ملاقات کی چاہ میں پتھر کھانے پر بھی مجبور ہو گیااور ملتان ڈسٹرکٹ جیل کی پانی کی ٹنکی پرچڑھ گیا۔ٹنکی پر چڑھنے کے بعد قیدی اپنا مطالبہ بھی سامنے لے آیا کہ خواتین جیل میں قید اس کی محبوبہ سے اس کی ملاقات کرائی جائے۔یہ سر پھرا قیدی قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کا تعلق بلوچستان سے ہے۔