پاکستان
07 نومبر ، 2014

کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد کی کوٹ رادھا کشن آمد

کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد کی کوٹ رادھا کشن آمد

کوٹ رادھا کشن........کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد نے کوٹ رادھا کشن کا دورہ کیا۔وفدکی قیادت بادشاہی مسجد کے امام مولانا عبدالخبیرکررہے ہیں۔ وفد کی کوٹ رادھا کشن کے مقامی چرچ میں مسیحی برادری کے ارکان سے ملاقات ہوئی۔ وفد کے اراکین نے قتل کیے جانیوالے مسیحی میاں بیوی کے لواحقین سے بھی تعزیت کی۔وفد کے اراکین چرچ میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پرمولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا ہے کہہم بین المذاہب رابطوں کو فروغ دینے کے لیے آئے ہیں۔ ایک انسان کا ناحق قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی انسان کو ناحق قتل کیا جائے۔

مزید خبریں :