07 نومبر ، 2014
کراچی......آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مغربی علاقو ں سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔