پاکستان
07 نومبر ، 2014

ملتان جیل میں قیدی کی خود کشی کی کوشش،ریسکیو ٹیم نے بچالیا

ملتان جیل میں قیدی کی خود کشی کی کوشش،ریسکیو ٹیم نے بچالیا

ملتان ......محبت انسان سے کیا کچھ کروادیتی ہے، کوئی نہر کھود دیتا ہے تو کوئی گھڑے پر بیٹھ کر نہر پار کرلیتا ہےاور کوئی محبت نہ ملنے پر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرنے کی ٹھان لیتا ہے، آج کچھ ایسا ہی ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں ہوا، غلام محمد نامی قیدی نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کےلئےچھلانگ لگادی تاہم ریسکیو اہلکاروں نے غلام محمد کو بچاتے ہو ئے اسےاتار لیا ہے اور اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔غلام محمد اور نجبہ ایک قتل کے الزا م میں قید ہیں ،غلام محمد ڈسٹرکٹ جیل تو نجبہ کا مسکن ہے ویمن جیل،اب ملاقات ہوتو کیسے ،اپنی محبوبہ سے ملنے کی یہی برقراری غلام محمدکو جیل کی چھت پر لے آئی اور اپنی محبوبہ کے انتظار میں وہ ٹنکی پر جا بیٹھا ،غلام محمد کا مطالبہ تھا تو ایک ہی کہ کسی طرح اسے اس کی محبوبہ سے ملوادیا جائے۔غلام محمد تقریبا چار گھنٹے چھت پر بیٹھا رہا ،جیل حکام نے مذاکرات کےبعد اس کی محبوبہ کو بلوابھی لیالیکن غلام محمد کا مطالبہ تھا کہ اس کی محبوبہ کو ملاقات کیلئے اوپر ہی بلایا جائے،جس پر بات نہ بن سکی اور غلام محمد نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی کوشش کی ،اسے وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر اتارا اور اسپتال منتقل کردیا۔

مزید خبریں :