07 نومبر ، 2014
لاہور......پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کاکہناہے کہ وہ انفرادی طور پر استعفے دینے کی بات کومستردکرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی خواہش کے مطابق استعفے دئیے ہیں ۔ وہ کسی بھی صورت پی ٹی آئی ارکان توڑنے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کاکہنا تھا کہ جب انہوں نے اجتماعی طورپر استعفے دئیے تھے تو اسپیکر اس وقت قبول نہ کرتے،اب کبھی 15 منٹ ، کبھی آدھے گھنٹے بعد آنے کا کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 29 ارکان اس وقت اسمبلی میں موجود ہیں،ایک خاتون رکن بیمار ی کی وجہ سے نہیں آسکیں۔پی ٹی آئی کے ارکان نے اسمبلی کےاحاطےمیں گونواز گو کے نعرے بھی لگائے ۔