پاکستان
07 نومبر ، 2014

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر اسلم زاہدکا نام تجویز کر دیا

پی ٹی آئی  نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر اسلم زاہدکا نام تجویز کر دیا

اسلام آباد.....اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کاتقرر سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہوجائے گا ، جبکہ تحریک انصاف نے خورشید شاہ کو چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس رٹائرڈ ناصر اسلم زاہدکا نام تجویز کیا ہے ۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے آج اسلام آباد میںتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت کی ،ملاقات کےبعد میڈيا سے گفت گو میںشاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ موجودہ الیکشن کمیشن ناکام اور متنازع ہوچکا ہے ، اس الیکشن کمیشن کے تحت انہیںکوئی الیکشن قبول نہیں، وہ غیر جانبدار،آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن چاہتےہیںاور الیکشن کمشنر کے لیے وہ جسٹس رٹائرڈ ناصر اسلم کا نام تجویز کرتےہیں،اس موقع پرخورشید شاہ نے کہاکہ وہ دیگر اپوزیشن جماعتوںسے بھی الیکشن کمشنر کےلئے مشاورت کررہےہیں،خورشید شاہ نے امید ظاہر کی کہ الیکشن کمشنر کا تقرر سپریم کورٹ کی دی گئی ڈیڈلائن تیرہ نومبر سےپہلے ہوجائے گا۔چیف الیکشن کمشنر کے لیے اب تک سامنے آنے والے ناموںمیںجسٹس رٹائرڈ بھگوان داس ، جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلان، جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز ، جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد اور جسٹس ریٹائرڈ میاںاجمل کے نام سامنے آچکے ہیں۔

مزید خبریں :