پاکستان
07 نومبر ، 2014

این اے 122: ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ن لیگ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

 این اے 122: ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ن لیگ اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

لاہور....... لاہور سیشن کورٹ میں این اے 122کےووٹوں کی دوبارہ گنتی اورحلقے کی انسپکشن کے معاملے پر مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے اورایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی، انسپکشن کا معاملہ غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حلقے این اے122کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انسپکشن کے معاملے کی سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی،سماعت سے قبل ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے ہو گئے اورایک دوسرے کی قیادتوں کےخلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر ن لیگی کارکنوں کے ساتھ موجود وکلا نے میڈیا ٹیموں سے بدسلوکی کی ، دھکے دئیے ،کیمرے چھیننے کی کوشش کی ،جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ دوسری جانب ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نےاین اے122 کے ووٹوں کو الگ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا ہے، انسپکشن کا معاملہ بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

مزید خبریں :