پاکستان
07 نومبر ، 2014

وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

بیجنگ....... وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، بیجنگ پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف کاپرتپاک استقبال کیا گیا، پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے وزیر اعظم نوازشریف کی آمد کے موقع پرسلامی دی، وفاقی وزرا احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف چینی صدر اور و زیر اعظم سے ملاقات کریں گے، دورے میں اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :