پاکستان
07 نومبر ، 2014

عمران کے شاہانہ لائف اسٹائل کا پیسہ کہاں سے آرہاہے، پرویز رشید

عمران کے شاہانہ لائف اسٹائل کا پیسہ کہاں سے آرہاہے، پرویز رشید

اسلام آباد....... وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کاکئی دہائیوں سے کاروبار پاکستان میں ہے،جوسب کے سامنے ہے لیکن عمران خان بتائیں کہ ان کے شاہانہ لائف اسٹائل کا پیسہ کہاں سے آرہاہے۔ اسلام آباد میں عمران خان کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نےکہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف پر اللہ کا فضل ہے اور ان کا کاروبار پاکستان میں ہے جو اب سے نہیں کئی دہائیوں سے ہے اور سب کے سامنے ہے، تاہم عمران خان بتائیں کہ ان کے شاہانہ لائف اسٹائل کے لئے پیسہ کہاں سے آرہاہے ،فلاحی کاموں کو سیاست کے لئے استعمال کرنا اچھی بات نہیں۔

مزید خبریں :