07 نومبر ، 2014
قصور....... کوٹ رادھا کشن واقعے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسلام آباد اورفیصل آباد میں مسیحی برادری نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلدازجلد گر فتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پشاور میں بھی مسیحی برادری نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔ مظاہرین سے خطاب میں پادری عامر مسیح نے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں مسیحی برادری نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ اس لیے انہیں بھی پاکستان کا شہری ہونے کے ناتے تمام حقوق حا صل ہیں۔ پنجاب حکومت ملزمان کوسخت سزا دے اور ایسے واقعات ہونے سے روکے۔