08 نومبر ، 2014
اسلام آباد........ ملک بھر میں موسم خشک ہے۔ بالائی علاقوں میں سردیوں کے ساتھ ہی موسمی امراض پھیلنے لگے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 3 روز بعد دھوپ نکل آئی ہے۔ گلگت بلتستان میں غذر، استور، ہنزہ نگر سمیت کئی علاقوں میں 3روز سے جاری بارش اور پہاڑوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جس کے بعد دھوپ نکل آئی ہے جبکہ سردی میں اضافے کی وجہ سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔