پاکستان
08 نومبر ، 2014

کراچی:اولڈ سٹی ایریا میں رینجرز کی کارروائی3 ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی:اولڈ سٹی ایریا میں رینجرز کی کارروائی3 ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی ......کراچی میں رینجرز نے اولڈ سٹی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔ رینجرز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رینجرز اہلکاروں نے اولڈ سٹی ایریا میں چھاپہ مارا۔ چھاپے سے پہلے علاقے کی ناکہ بندی کر کے اطراف کی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا۔ رینجرز اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان سے اینٹی ایئر کراف گن اور کلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان قتل، بھتا خوری اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے تینوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

مزید خبریں :