09 نومبر ، 2014
رحیم یار خان ......رحیم یار خان کے خواجہ فرید کالج گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ جلسے کی سکیورٹی کے لئے 1500 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔کپتان کی ٹیم نے جلسے کے لئے اس بار چنا ہے رحیم یار خان کے خواجہ فرید کالج کا پلے گراؤنڈ۔جلسہ گاہ میں شرکا کے لئے 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔جبکہ قیادت کے لئے دو اسٹیج بنائے گئے ہیں۔ ایک اسٹیج کی اونچائی 17 فٹ اور دوسرے کی اونچائی 8 فٹ ہے۔منتظمین کے مطابق عمران خان سہ پہر 3 بجے جلسہ گاہ پہنچیں گےلیکن شہری ابھی سے ہی گراؤنڈ میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔گراؤنڈ میں داخلے کے 5 راستوں کے علاوہ دو مقامات سے دیواریں بھی گرائی گئی ہیں۔ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق جلسہ گاہ کے ارد گرد اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سمیت 1500 پولیس اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔جبکہ اندرونی انتظامات تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے ذمہ ہے۔ چار جگہوں پر جلسے میں آنے والوں کی تلاشی لی جائے گی ۔ پنڈال میں موبائل فون جیمرزبھی لگائے جائیں گے ۔