انٹرٹینمنٹ
23 اپریل ، 2012

برطانوی فیشن ڈیزائنروکٹوریابیکہم نے نئی ایوکی کاربنالی

برطانوی فیشن ڈیزائنروکٹوریابیکہم نے نئی ایوکی کاربنالی

لندن ... برطانوی فیشن ڈیزائنروکٹوریا بیکہم اوررینج روور ڈیزائن ٹیم نے ایوکی کار کا اسپیشل ایڈیشن تیار کرلیا ہے۔رینج روورکی خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی یہ ایوکی کارلگڑری اور اسپورٹس کار کی خصوصیات کی حامل ہے۔ ایوکی کار کے اسپیشل ایڈیشن کی قیمت اسی ہزار برطانوی پاوٴنڈ ہے۔ جوعام ایوکی کے مقابلے میں دگنی قیمت ہے۔ اس کار کو دنیا بھر میں شائقین کو متعارف کرانے کے لیے براہ راست آن لائن دکھایا جائے گا۔ اس کے بعد اسے پچیس اپریل سے شروع ہونیوالے بیجنگ آٹو شو میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ ایوکی اسپیشل ایڈیشن صرف 200 کاریں بنائی جائیں گی جو سب سے پہلے چین میں دستیاب ہوں گی۔

مزید خبریں :