کاروبار
10 نومبر ، 2014

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کمی

اسلام آباد.........اوگرا کی کارروائیوں کے باعث ملک میں ایل پی جی 10روپے کلو سستی ہوگئی، نئی قیمت 110 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی گیس کا گھریلو سیلنڈر 100روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 350 روپے سستا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری کے خلاف اوگرا کی جانب سے ایکشن لیے جانے کے باعث مائع گیس کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی نرخوں میں کمی نہی ہو رہی، جس کے خلاف کارروائی شروع کی جاچکی ہے۔

مزید خبریں :