پاکستان
11 نومبر ، 2014

تھر میں قحط او رخشک سالی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، الطاف حسین

تھر میں قحط او رخشک سالی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، الطاف حسین

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تھر میں قحط او رخشک سالی اور حکومتی بدانتظامی کی وجہ سے آج جو صورتحال ہوگئی ہے اور جو درد ناک مناظر ہیں وہ انتہائی دلخراش ہیں جنہیں دیکھ کر شاید کوئی آنکھ ہو جو اشکبار نہ ہو ۔ انہوںنے یہ بات آج ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی اور پاکستان سے آنیوالے ـذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے عوام آج کل پانی ،بجلی ،گیس کے بحران ،مہنگائی ،بیرو ز گاری ،دہشت گردی او ران جیسے ان گنت مسائل میں مبتلا ہیں جن کی فہرست بہت طویل ہے ۔ لیکن اس وقت سندھ کے علاقے تھر میں قحط او رخشک سالی کی جو صورتحال ہے وہ انتہائی سنگین ہے ۔قحط اور خشک سالی کی وجہ سے وہاں عورتیں بچے اور مویشی مررہے ہیں ، ڈسپنسریاں نہ ہونے او راسپتالوں میں علاج معالجہ کی مناسب سہولیتں نہ ہونے کے باعث روزانہ کم سن بچے سسک سسک کر دم توڑ رہے ہیں اور مائیں اپنی گودوں میں لئے ماتم کر رہی ہیں حکومت سندھ کی جانب سے تھر میں اسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے نہ وہاں کوئی میڈیکل کیمپ لگائے جارہے ہیں اور نہ قحط اور خشک سالی کا شکار تھر کے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لئے کوئی قدامات کئے جارہے ہیں، تھر کی صورتحال علم میں آنے پر میں نے وہاں رابطہ کمیٹی اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ خشک اجناس پانی ،ضروریات زندگی کا سامان اور ادویات تھر روانہ کئے ہیں وہاں مسلسل تقسیم کئے جارہے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی اور خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے تھر کے علاقوں مٹھی ، ننگر پار کر اور چھاچھر و میں طبی امدادی کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں بیمار بچوں ،عورتوں او ردیگر افراد کو علاج معالجہ کی سہولیتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ تھر کی سنگین صورتحال اس وقت پورے ملک کی توجہ کی متقاضی ہے انہوںنے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ تھر کے مصیبت زدہ لوگوں کی ہر ممکنہ مد د کریں یا خدمت خلق فائونڈ یشن کے کیمپ بھی خشک اجناس او رضروریات زندگی کا سامان جمع کرادیں ۔ انہوں نے فار ماسوٹیکل کمپنیوں کے مالکان اور ڈائر یکٹر ز سے بھی اپیل کی کہ وہ ادویات کی تقسیم کے لئے یا تو خود تھر میں کیمپ لگا ئیں یا پھر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کو پہنچادیں تاکہ ہم وہاں متاثرین کو فراہم کرسکیں ۔ الطاف حسین نے چاروں صوبوں سمیت ملک بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے صوبوں کی طرف سے تھر کے متاثرین کو امدادپہنچا کر انہیں محبت کا پیغام دیں اور انسانیت کی جو ممکن ہو خدمت کریں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تھر کے قحط زدہ لوگوں کی غیب سے مد د فرمائے ا ور ان کی مشکلات کا خاتمہ کرے ۔دریں اثنا الطاف حسین نے خیرپورکے علاقے میں سوات سے کراچی آنے والی مسافربس اورٹرالرکے ہولناک تصادم کے نتیجے میں درجنوں افرادکے جاںبحق اورزخمی ہونے پر دلی صدمے اورافسوس کااظہارکرتے ہوئےدعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق ہونے والوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے ، ان کے سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔ انہوں نے حادثے کے زخمیوں کی بھی جلدصحتیابی کی دعاکی۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے کوئٹہ میںڈبل روڈپر ہونیو الے بم دھماکے کی شدیدالفاظ میںمذمت کی ہے اور اس دھماکے کے نتیجے میںایک بچے کے جاںبحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکرتے ہوئےکہاکہ دہشت گردعناصر اپنے مذمو م کاروائیوں کے ذریعے معصوم شہریوںکونشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کوگرفتارکیاجائے اورانہیں قرارواقعی سزادی جائے ۔ انہوںنے دھماکے میںجاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے دلی افسوس کااظہارکیااورزخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعاکی ۔

مزید خبریں :