Time 03 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی: آج سحری میں گیس سپلائی مزید بہتر ہوجائیگی، ایم ڈی سوئی سدرن

کراچی:  آج سحری میں گیس سپلائی مزید بہتر ہوجائیگی، ایم ڈی سوئی سدرن
وزیراعظم کی ہدایت پربہترگیس سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں: قائم مقام ایم ڈی امین راجپوت __فوٹو: فائل 

کراچی: اتوار کو گھریلو صارفین کے لیے گیس سپلائی میں غیر معمولی کمی کے  معاملے پر قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پربہترگیس سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن امین راجپوت نے کہا کہ آج سحری میں گیس سپلائی بہتر ہوئی ہے جب کہ کراچی اور دیگر علاقوں میں آج سےگیس سپلائی مزید بہترہوگی۔

دوسری جانب پشاور میں جی ایم سوئی گیس  وقاص شنواری نے کہا کہ رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں صارفین کو گیس فراہم کی جارہی ہے،  سحری کےوقت 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ افطار کے وقت 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی،  تمام علاقوں میں گیس پریشر کا معائنہ کیا گیا،  آخری صارف تک گیس کی دستیابی یقینی بنائی گئی، گیس پریشر سے متعلق کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :