پاکستان
13 نومبر ، 2014

شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

  شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی کھلاڑیوں کی شاندار ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اور شاندار کامیابی کا کریڈٹ قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :