پاکستان
13 نومبر ، 2014

برطانیہ کی جانب سے توانائی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے،نواز شریف

 برطانیہ کی جانب سے توانائی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے،نواز شریف

لندن......وزیر اعظم نواز شریف نے برطانیہ کی جانب سے توانائی کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں حکومت منتظم کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کرے ۔ لندن میں پاک برطانیہ توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کانفرنس سے ماہرین اور سرمایہ کاروں کو قریب آنے کا موقع ملا،کانفرنس کامقصد دوسروں کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام نے باہمی تعلق کو مزید مضبوط کیا ہے،کانفرنس میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام پر بحث ہوگی ۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ حکومت کا کردار منتظم کی بجائے سہولت کار ہو،کانفرنس میں توانائی کے منصوبوں،تجربوں اور حکمت عملی کا جائزہ لیں گے ۔وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ توانائی کانفرنس انتہائی مفید ہوگی۔ کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہناتھاکہ اندھیرے اب ختم ہورہے ہیں اور پاکستان روشنی کی طرف بڑھ رہا ہے، توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :