13 نومبر ، 2014
اسلام آباد......صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں، دنیاپولیوسےمتعلق پاکستان پر مزید پابندیاں لگانے سے گریز کرے۔ایک بیان میں صدر پاکستان نے کہا کہ توقع ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں جلد بہتری پیدا ہوگی،وزیراعظم نےبھارت کیساتھ تعلقات میں بہتری کیلئےکئی اہم اقدامات کیےہیں۔