کاروبار
23 اپریل ، 2012

تیل کی ادائیگیاں، انٹر بینک میں روپیہ دباوٴ کا شکار

تیل کی ادائیگیاں، انٹر بینک میں روپیہ دباوٴ کا شکار

کراچی… خام تیل کی ادئیگیوں کے باعث انٹر بینک میں روپیہ دباوٴ کاشکار نظر آیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 90 روپے 83 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ہفتے کے آغاز پر خام تیل کے لیے تقریباً 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگی پر روپے کی قدر میں 8 پیسے کی کمی واقع ہوئی اور ڈالر 90 روپے 83 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90 روپے 10 پیسے میں خریدا اور 90 روپے 30 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔

مزید خبریں :