14 نومبر ، 2014
اسلام آباد .....افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی 30رکنی وفد کےہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔افغان صدر کا استقبال پاکستان کے خارجہ و سلامتی امور کے مشیر سرتاج عزیر نے کیا ۔افغان صدرکےوفدمیں وزیرخارجہ،وزیرتجارت،وزیرسرحدی اموراورآرمی چیف بھی شامل ہیں ۔افغان صدراشرف غنی اپنے دو روزہ دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب ممنون حسین ،وزیر اعظم نوازشریف اور ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔