پاکستان
14 نومبر ، 2014

کراچی پولیس ایک بارپھر دہشتگردوں کے نشانے پر

کراچی پولیس ایک بارپھر دہشتگردوں کے نشانے پر

کراچی.......کراچی پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر، لائنز ایریا کے قریب فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق اور ایم اے جناح روڈ پر موبائل پر دستی بم حملے میں ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔کراچی میں صبح سویرے دوپولیس موبائلوں پر حملوں میں ایک اے ایس آئی جاں بحق اوردو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔لائنز ایریا کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی ارشد تنولی جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی،پولیس کے مطابق، لائینز ایریا میں کوریڈور تھری پرکھڑی پولیس موبائل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سیکیوریٹی پر مامورتھی۔پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر پریڈی تھانے کی پولیس موبائل پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا ، حملے کے نتیجے میں پولیس موبائل میں موجود پریڈی تھانے کا ہیڈ کا نسٹیبل آصف زٕخمی ہو گیا جبکہ ایک شہری بھی زخمی ہوگیا،، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :