14 نومبر ، 2014
لاہور......یوتھ لون اسکیم سے مریم نواز کےبطور چیئرپرسن استعفے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے کیس نمٹادیا، جسٹس منصور علی شاہ نےریمارکس دیئے کہ مریم نواز کا استعفیٰ دانشمندانہ فیصلہ ہے، ایسے اقدامات سےجمہوریت مضبوط ہوتی ہے،حکومت اس عہدے پر شفاف اورمیرٹ کے مطابق تقرری کرے۔تحریک انصاف کےزبیرنیازی نے مریم نوازکی تقرری کوچیلنج کیاتھا۔