پاکستان
14 نومبر ، 2014

تھر کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے،شرجیل میمن

تھر کے معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے،شرجیل میمن

کراچی.......وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تھر پارکر کے مسائل 60 سال پرانے ہیں جو راتوں رات حل نہیں ہو سکتے۔ اسلام آباد میں کوئی دھرنا نہیں روزانہ ایک کارنر میٹنگ ہوتی ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ تھر کے حوالے سے الزام تراشی اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔ تھر کے مسائل کیا ہیں یہ سب جانتے ہیں مگر اپوزیشن کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کا ہاتھ بٹانا چاہیئے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تھر کا بنیادی مسئلہ پینے کے صاف پانی کا نہ ہونا ہے۔ حکومت آر او پلانٹس کے ذریعے تھر میں 7 لاکھ لوگوں کو صاف پانی فراہم کرے گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان سیاست میں گالم گلوچ کی زبان متعارف کرا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی 2013 کے الیکشن میں سندھ میں بری طرح ہار گئی تھی، اب بھی اس کی صوبے میں کوئی مقبولیت نہیں۔

مزید خبریں :