پاکستان
14 نومبر ، 2014

فضل الرحمان پر دہشت گردحملے کیخلاف جے یو آئی کی احتجاجی ریلیاں

فضل الرحمان پر دہشت گردحملے کیخلاف جے یو آئی کی احتجاجی ریلیاں

پشاور....... جمعیت علماء اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان پر دہشت گردحملے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا ۔ پشاور میں احتجاجی ریلی مسجد قاسم علی خان سے نکالی گئی اور شرکاء نے یادگار شہیداں تک پیدل مارچ کیا۔ ریلی کی قیادت صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا گل نصیب نے کی۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملہ ایک سازش تھی جس کے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے ۔ پولیس اور ایجنسیوں کے رپورٹس قابل قبول نہیں ۔ مولانا گل نصیب کا کہناتھا کہ جے یوآئی ف جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور آئینی طریقے سے ہی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ انہوں نے بنوں میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز پر پولیس تشدد کو صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ جیکب آباد میں جمعیت علما اسلام ف کے رہنماؤں نے ضلعی دفتر سے پریس کلب تک ریلی نکالی، مقررین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے، ٹھٹھہ میں بخاری مسجد سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی،حب میں جمعیت علما اسلام ف کے کارکنوں نے آرسی ڈی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا ، جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں بھی کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور حکومت سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :